Font by Mehr Nastaliq Web

آمد ہے کس پیمبر عالی مقام کی

خواجہ عابد نظامی

آمد ہے کس پیمبر عالی مقام کی

خواجہ عابد نظامی

MORE BYخواجہ عابد نظامی

    آمد ہے کس پیمبر عالی مقام کی

    آنے لگیں صدائیں درود و سلام کی

    ہر چیز ان کے واسطے تخلیق کی گئی

    کیا شان ہے رسول علیہ السلام کی

    جس نے نبیو کی یاد کو دل میں بسا لیا

    اللہ نے اس پہ آتش دوزخ حرام کی

    اللہ جانتا ہے محمد کا مرتبہ

    انسان کو خبر کہاں ان کے مقام کی

    سرکار اب مجھے بھی مدینے بلائے

    یہ عرض اب قبول ہو اپنے غلام کی

    سرکار کی نظر سع بنے فخر کائنات

    کیا شان پوچھتے ہو صحابہ کرام کی

    عابدؔ ہو بعد موت کے خاک رہ حجاز

    واللہ اسے نمود کی خواہش نہ نام کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے