Font by Mehr Nastaliq Web

انہی کی ذات ہے انسان کے ہر درد کا درماں

خواجہ عابد نظامی

انہی کی ذات ہے انسان کے ہر درد کا درماں

خواجہ عابد نظامی

MORE BYخواجہ عابد نظامی

    انہی کی ذات ہے انسان کے ہر درد کا درماں

    مصیبت میں جو کام آئے وہ نامِ مصطفیٰ دیکھا

    وہ ہیں مخلوق میں سب سے حسیں تخلیق خالق کی

    خدا کی کل خدائی میں نہ ان سا دوسرا دیکھا

    رسول اللہ کے در سے ملے دنیا و دیں دونوں

    خدا کا شکر ہے میں نے نہیں در اور کا دیکھا

    دوائے دردِ عصیاں ہم نے پائی ہے مدینے سے

    گنہگاروں کا دنیا میں کہیں دار الشفا دیکھا

    رسائی عبد کی معبود تک ممکن نہ تھی ہرگز

    نبی کی راہ پر چل کر خدا کا راستہ دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے