خوشا وہ دل جو مدینے سے بے قرار آئے
خوشا وہ دل جو مدینے سے بے قرار آئے
زہے وہ آنکھ جو طیبہ سے اشک بار آئے
حضور آپ بلائیں اگر مدینے میں
تو دل کو چین ملے روح کو قرار آئے
وہ سر ہے جس میں جنوں ہو تری محبت کا
وہ دل ہے جس کو ترا درد ساز گار آئے
نگاهِ لطف کا محتاج ہے ترا عابدؔ
خدا کرے وہ مدینے میں بار بار آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.