ہر دردِ لا علاج کا درماں ہیں مصطفیٰ
ہر دردِ لا علاج کا درماں ہیں مصطفیٰ
ہم پر خدائے پاک کا احساں ہیں مصطفیٰ
آتا ہے پیار بے حد انہیں بے نواؤں پر
بے ساز و برگ کا سر و ساماں ہیں مصطفیٰ
قرآن کا نزول ہوا ان کی ذات پر
اور خود بھی ایک بولتا قرآں ہیں مصطفیٰ
دنیائے آب و گل کا ظہور ان کے دم سے ہے
تصنیفِ کائنات کا عنواں ہیں مصطفیٰ
ہر نعمت ان کے ہاتھ سے ملتی ہے خلق کو
سارے جہاں پہ رحمتِ یزدان ہیں مصطفیٰ
خالق کے بعد ان کے سوا کون ہے میرا
بے شبہ آبرو ہیں میری جاں ہیں مصطفیٰ
ایماں سی نعمت ان کی بدولت ہوئی نصیب
عابدؔ میرا تو حاصلِ ایماں ہیں مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.