صد شکر مل گیا ہے درِ مصطفیٰ مجھے
صد شکر مل گیا ہے درِ مصطفیٰ مجھے
اپنے خدا سے چاہیے اب اور کیا مجھے
سرکار ہی کے ہاتھ میں تقسیمِ رزق ہے
سرکار ہی کے در سے ملا جو ملا مجھے
اللہ کا کرم مجھے سرکار مل گئے
سرکار کے کرم سے ملا ہے خدا مجھے
اللہ بھی کریم محمد بھی ہیں کریم
صد شکر دو کریموں سے ہے واسطہ مجھے
سرکار نے قبول کیا ہدیۂ درود
عابدؔ میری وفا سے سوا مل گیا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.