جس کی درِ رسول سے وابستگی رہے
جس کی درِ رسول سے وابستگی رہے
دونوں جہاں میں حاصل اسے ہر خوشی رہے
جاری میری زباں پہ یہی ہر گھڑی رہے
ذکرِ خدا رہے کبھی ذکرِ نبی رہے
یا رب کچھ اس طرح سے ہوں حالات سازگار
ہر دم درِ نبی پہ میری حاضری رہے
پشتوں میں بھی میری رہے جاری یہ سلسلہ
نعتِ نبی کی گھر میں میرے روشنی رہے
یا رب یہ آرزو ہے کہ جب تک ہے جاں میں جاں
ذکرِ نبی سے خالی نہ عابدؔ کبھی رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.