Font by Mehr Nastaliq Web

زندگی گرمِ کار آپ سے ہے

خواجہ عابد نظامی

زندگی گرمِ کار آپ سے ہے

خواجہ عابد نظامی

MORE BYخواجہ عابد نظامی

    زندگی گرمِ کار آپ سے ہے

    اس چمن میں بہار آپ سے ہے

    خلق کا خالقِ حقیقی سے

    رابطہ استوار آپ سے ہے

    آپ سے نور ہے نگاہوں میں

    قلب و جاں کا قرار آپ سے ہے

    بزمِ دنیا میں دارِ عقبیٰ میں

    جو بھی ہے کامگار آپ سے ہے

    اب تو طیبہ بلائیے آقا

    التجا بار بار آپ سے ہے

    دونوں عالم میں چشمِ رحمت کا

    عابدؔ امیدوار آپ سے ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے