محبوبِ کائنات خدا کے حبیب ہیں
محبوبِ کائنات خدا کے حبیب ہیں
آقا نظر سے دور ہیں دل کے قریب ہیں
جن کو رسولِ پاک نے در پر بلا لیا
کس درجہ بامراد ہیں کیا خوش نصیب ہیں
ہر گام ان کی یاد کے روشن رہیں چراغ
اس منزلِ حیات کے رستے مہیب ہیں
صدیق اور عمر کی رفاقت تو دیکھیے
وہ آج بھی حبیبِ خدا کے قریب ہیں
ان کی نگاہِ لطف ہی دے گی سکونِ دل
عابدؔ کے دردِ دل کے وہی تو طبیب ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.