تیری شان سب سے عظیم ہے
تیری شان سب سے عظیم ہے
تیری ذات سب سے کریم ہے
تیرے نام دل کا سرور ہیں
تیرے نام آنکھوں کا نور ہیں
تجھے اپنے ناموں کا واسطہ
تیرا فضل ہم پہ رہے سدا
کوئی ماہ ہو کوئی سال ہو
تیرا لطف شاملِ حال ہو
کوئی مرحلہ ہو حیات کا
رہے آسرا تری ذات کا
ملیں دوجہاں کی دولتیں
تیرے سب خزانوں کی دولتیں
کبھی لب پہ تیری ثنا رہے
کبھی ذکرِ صلِ علیٰ رہے
اے ملیک و مالک و کبریا
نہیں اور کوئی تیرے سوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.