بزم افلاک میں ہر سو ہے اجالا تیرا
بزم افلاک میں ہر سو ہے اجالا تیرا
چشم بینا ہے تو ہر شے میں ہے جلوہ تیرا
دونوں عالم میں فقط راج ہے مولا تمہارا
کوئی ثانی ہے نہ ہمسر ہے نہ ہمتا تیرا
کوئی مالک نہیں دنیا کا سوائے تیرے
ہر گلستاں تیرا صحرا تیرا دریا تیرا
کوئی بھی چیز نہیں حسن سے باہر تیرے
مالک الملک ہر اک جا پہ ہے قبضہ تیرا
ہم کسی اور کے دروازے پہ جائیں کیوں کر
آسرا ہم کو اگر ہے تو خدایا تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.