مبارک ہو اے بے_قرار_مدینہ
مبارک ہو اے بے قرار مدینہ
بلاوا ہے یہ اضطرار مدینہ
الٰہی دکھا پھر بہار مدینہ
کہ دل ہے بہت بیقرار مدینہ
وہاں کی ہے تکلیف راحت سے بڑھ کر
مجھے گل سے بڑھ کر ہے خار مدینہ
کبھی گرد کعبہ کے ہوں میں تصدق
کبھی جا کے ہوں میں نثار مدینہ
کبھی لطف مکہ کا حاصل کروں میں
کبھی جا کے لوٹوں بہار مدینہ
پہنچ کر نہ ہو لوٹنا پھر وہاں سے
وہیں رہ کے ہوں جاں سپار مدینہ
رہے میرا مسکن حوالی کعبہ
بنے میرا مدفن دیار مدینہ
الٰہی بصد شوق مجذوبؔ پہنچے
یہ ناکام ہوگا فگار مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.