ام الکتاب ہے رخِ زیبا فرید کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ غلام فرید (بہاول پور-پنجاب)
ام الکتاب ہے رخِ زیبا فرید کا
کیا خوب فاتحہ ہے کتابِ مجید کا
تختِ فرید تخت ہے رب فرید کا
نقشہ کھنچا ہوا ہے یہ عرشِ مجید کا
سنتے ہیں دیکھتے ہیں سمیع و بصیر ہیں
منکر کو ہے وعید عذابِ شدید کا
ذکرِ فرید ذکرِ خدا، ہے خدا گواہ
ہے فاذکروا میں تذکرہ ذکرِ جدید کا
ابعد بعید سب کہیں یا ایھاالفرید
یاں فرق اٹھ چکا ہے قریب و بعید کا
میخانۂ فرید میں مستوں کی دھوم ہے
مستانہ ہو رہا ہے زمانہ فرید کا
بس یا فرید کہتے ہی جنت ملی ہمیں
اللہ ڈھونڈتا ہے بہانہ فرید کا
میں بلبلِؔ فرید ہوں باغِ فرید میں
عادی ہوں عینِ دید میں ھل من مزید کا
- کتاب : دیوان محمدی (Pg. 125)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.