Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بزمِ منقبت میں یثرب مکان والے

خواجہ ناصرالدین چشتی

بزمِ منقبت میں یثرب مکان والے

خواجہ ناصرالدین چشتی

MORE BYخواجہ ناصرالدین چشتی

    بزمِ منقبت میں یثرب مکان والے

    طہٰ نشان والے یٰسین شان والے

    قرآن تیرا واصف انجیل تیری حامد

    نازاں ہے تیری ثنا پر علم و بیان والے

    رازِ نیاز تیرا وہ رنگ ہے جماتا

    شاداں ہیں شان والے رقصاں ہیں آن والے

    ہے قدسیوں میں چرچا جبروتوں میں شہرا

    غُل ہے تیرا جہاں میں اے دو جہان والے

    جب رنگ لائیں تیری محبوبیت کے جلوے

    قرباں ہوئے زمین پر سب آسمان والے

    قربت کا تیری سمجہیں کیا رتبہ اللہ اللہ

    حیران یقین والے گم صم گمان والے

    تیری نشانیوں نے شانِ فنا دکھائی

    مٹ مٹ گئے زمین پر نوبت نشان والے

    ہو مشرقِ تجلی ناصرؔ کا قلبِ مضطر

    صدقہ تیرے نبی کا اولیٰ مکان والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے