نہیں ہے تم سا کوئی مہرباں غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)
نہیں ہے تم سا کوئی مہرباں غریب نواز
کہ تم ہو واقفِ دردِ نہاں غریب نواز
فلک ہے مائل جور وستم غریب نواز
ہیں آپ صاحبِ لطف وکرم غریب نواز
مٹا دو میری پریشانیاں غریب نواز
تمہیں ہو مالکِ کون ومکاں غریب نواز
کہوں تو کس سے کہوں حالِ زار میں اپنا
ہے دردناک میری داستاں غریب نواز
بحقِ شاہِ ولایت مری مدد کیجے
زباں پہ جاری ہے آہ وفغاں غریب نواز
سرِ نیاز مرا خم ہے آپ کے در پر
سمجھ کے کعبۂ دل بے گماں غریب نواز
نبی کی شان صحابہ کی آن کے وارث
علی کی جان ہو جانِ جہاں غریب نواز
گدائی آپ کے در کی رہے مجھے حاصل
میں مانگتا نہیں جاہ وحشم غریب نواز
جبینِ ناز کا ناظرؔ کی کعبۂِ مقصود
قدومِ پاک ہے ہر نشاں غریب نواز
- کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 129)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.