Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عالمِ یاس میں جب میں نے پکارا خواجہ

خواجہ ناظر نظامی

عالمِ یاس میں جب میں نے پکارا خواجہ

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)

    عالمِ یاس میں جب میں نے پکارا خواجہ

    بن گئے آ کے مرے دل کا سہارا خواجہ

    چشمِ رحمت سے جو ہوجائے اشارا خواجہ

    ڈوبتی ناؤ کو مِل جائے کنارا خواجہ

    لاج رکھ لیجئے دنیائے حوادث میں مری

    میں تمہارا ہوں تمہارا ہوں تمہارا خواجہ

    تم پہ قربان ہر اک اہلِ نظر ہے ہر دم

    تم سے تابندہ ہے قسمت کا ستارا خواجہ

    آرزو ہے میری روح جدا ہوتن سے

    رخِ انور کا ہو آنکھوں میں نظارا خواجہ

    تم سے قائم ہے زمانے میں بھرم ناظرؔ کا

    تم سے مل جاتا ہے طوفاں میں کنارا خواجہ

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 122)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے