جس کا واصف ہے قرآں جو ہیں ولی اللہ کے
جس کا واصف ہے قرآں جو ہیں ولی اللہ کے
وصف ہوں کیا کیا بیاں اُس پیرِ حق آگاہ کے
پائی ہے اہلِ نظر نے حق شناسی حق رسی
رہنما ذرّے بنے ہیں اُن کی خاکِ راہ کے
روشنیِ قلب سے روشن دو عالم ہوگئے
ماند جلوے ہوگئے دنیا میں مہر وماہ کے
حق نے خود لایعرف غیری سے مخلص کردیا
کوئی کیا جانے مراتب اولیا اللہ کے
تارک الدّنیا بنے اور محوِ ذاتِ حق ہوئے
پردہ دارِ عشق ہیں جلوے تری درگاہ کے
دو جہاں کی عظمتیں قربان اُن پر ہو گئیں
جو نہیں طالب ہوئے دنیا میں عز وجاہ کے
- کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 120)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.