جمالِ جلوۂ یزداں جنابِ خواجۂ خانون
دلچسپ معلومات
منقبت درشان خواجہ سعیدالدین چشتی خانونی (گوالیار۔مدھیہ پردیش)
جمالِ جلوۂ یزداں جنابِ خواجۂ خانون
خیالِ عشق بر قرآں جنابِ خواجۂ خانون
علی تاجِ ولایت آج تک سب تم کو کہتے ہیں
ولایت تم پہ ہے نازاں جنابِ خواجہ خانون
فنا فی اللہ بقا باللہ فنا فی الشیخ کا جلوہ
ہے تم پر بالقیں فرماں جنابِ خواجۂ خانون
صداقت میں ہیں صدیقی عدالت میں ہیں فاروقی
حیا میں پَرتوِ عثماں جنابِ خواجۂ خانون
علی کی نسبتِ مشکل کشائی کے ہو تم وارث
ضیاءِ شمعِ عرفاں ہےجنابِ خواجۂ خانون
دکھایا ہے خدا نے جلوہ خود اہلِ بصیرت کو
بشکل وصورتِ انساں جنابِ خواجۂ خانون
امینِ سرِّ و حدت ہیں معین دین و ملت ہیں
محّی مسلکِ عرفاں جناب خواجہ خانون
- کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 172)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.