Font by Mehr Nastaliq Web

درج ہے عرس کا دن اوج پہ فیضاں ہے آج

خواجہ ناظر نظامی

درج ہے عرس کا دن اوج پہ فیضاں ہے آج

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    درج ہے عرس کا دن اوج پہ فیضاں ہے آج

    جوش پہ فضل و کرم رحمتِ رحماں ہے آج

    عارفِ حق کو میسر مئے عرفاں ہے آج

    حاضریں کو درِ اقدس پہ یہ فیضاں ہے آج

    لطف سے آپ کے تقدیر بدل جاتی ہے

    آپ چاہیں تو بلا آئی ہوئی ٹل جاتی ہے

    جام عرفان کا ہم کو بھی عطا ہو جائے

    درد دل کی تو ہمارے بھی دوا ہو جائے

    لطف کی ایک نظر بہرِ خدا ہو جائے

    اور مقبول ہماری یہ دعا ہو جائے

    چشمِ رحمت کا بہت جلد اشارہ ہو جائے

    پار بیڑا غمِ عصیاں بھی ہمارا ہو جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے