Font by Mehr Nastaliq Web

آپ کا جو یہاں بن چلا مرتضیٰ

خواجہ سلمان احمد ناصری

آپ کا جو یہاں بن چلا مرتضیٰ

خواجہ سلمان احمد ناصری

MORE BYخواجہ سلمان احمد ناصری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    آپ کا جو یہاں بن چلا مرتضیٰ

    وہ دوعالم کا ہے جانِ جاں مرتضیٰ

    مصطفیٰ کے ہیں جو پیارے نورِ نگیں

    وہ ہیں حسنین اور فاطمہ مرتضیٰ

    بابِ علمِ نبی تجھ کو حق نے کیا

    ہے حقیقت یہی برملا مرتضیٰ

    مصطفیٰ نے کیا جس کو اپنا وصی

    ہے وہی جانشینِ ہدیٰ مرتضیٰ

    جنگ ہو یا سخا علم ہو یا عمل

    ہر فضیلت میں ہیں پیشوا مرتضیٰ

    ذکرِ حیدر سے آباد ہیں محفلیں

    ذکر حیدر سے ملتی رضا مرتضیٰ

    جب بھی تم کو نظر آئے مشکل کہیں

    لو فقط نام مشکل کشا مرتضیٰ

    یہ نبی نے دیا ہے بتا خم میں حق

    سب کے ہم ہیں ولی مصطفیٰ مرتضیٰ

    دردِ درمانِ دل کوئی ایسا نہیں

    آپ کا گھر ہے دارِ شفا مرتضیٰ

    نام لیتا ہے سلمانؔ جب آپ کا

    دل پہ ہوتی ہے خاص اک جِلا مرتضیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے