ہزاروں میں بہتر تھے جو حق پر با وفا پہنچے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان شہیدِ کربلا حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
ہزاروں میں بہتر تھے جو حق پر با وفا پہنچے
مدینے سے نکل کر ابن مولیٰ کربلا پہنچے
جو ان کے بالمقابل تھا وہ طاغوتوں کا لشکر تھا
حسین ابن علی کے ساتھ اہل مرتبہ پہنچے
یزیدی قافلہ تحت الثریٰ میں گر گیا جاکر
حسین ابن علی سردارِ جنت اپنی جا پہنچے
نہ پوچھو ہم سے ہم کل تک کہاں تھے، اب کہاں پہنچے
پیامِ کربلا لے کر حسینی جابجا پہنچے
ہمیں کربل کے غم نے اس طرح دیوانہ کر ڈالا
کہ ہم مقتل کی جانب خود بتسلیم و رضا پہنچے
محرم کے مہینے کا یہ غم اتنا مقدس ہے
جو پہنچے ان کی مجلس میں وہ آنسو چومتا پہنچے
مری شایانؔ بس اتنی گزارش ہے ہواؤں سے
مری آہیں، مرا نوحہ برابر کربلا پہنچے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.