یزیدیت سے بغاوت درِ حسین کی بھیک
دلچسپ معلومات
منقبت در شان شہیدِ کربلا حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
یزیدیت سے بغاوت درِ حسین کی بھیک
شہادتوں کی عنایت درِ حسین کی بھیک
ہے دین اور شریعت رسول کی لیکن
ہمارے پاس یہ دولت درِ حسین کی بھیک
درِ رسول پہ جاکر غلام کہتے ہیں
ہے تخت و تاج و حکومت درِ حسین کی بھیک
ہر اک ولی کی زباں پہ یہ ورد جاری ہے
ملی ہے ہم کو ولایت درِ حسین کی بھیک
نبی کا عشق ہے چاہت علی و زہرا کی
علاودین کی نسبت درِ حسین کی بھیک
خدا کا شکر ہے صدقہ ہے کملی والے کا
جہاں میں شہرت و عزت درِ حسین کی بھیک
ہے میرے قلب میں شایانؔ حبِ اہلِ بیت
ملی ہے یہ بھی وراثت در حسین کی بھیک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.