Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حسنِ اخلاقِ پیمبر کا سراپا لکھوں

خواجہ شایان حسن

حسنِ اخلاقِ پیمبر کا سراپا لکھوں

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    حسنِ اخلاقِ پیمبر کا سراپا لکھوں

    یعنی قرآنِ مقدس کو میں پورا لکھوں

    حسنِ بے مثل لکھوں، علم کا دریا لکھوں

    آپ کو شاہِ زمن، شاہ مدینہ لکھوں

    نامِ احمد کو ہر اک نام سے افضل لکھوں

    ذاتِ مرسل کو فرشتوں سے بھی اعلیٰ لکھوں

    ان کی باتوں سے اخوت کا سبق ملتا ہے

    ان کے اوصاف کو اوصافِ حمیدہ لکھوں

    سب بھکاری ہیں ترے در کے تو شاہا سب کا

    سب غلاموں کا حضور آپ کو آقا لکھوں

    شانِ اقدس میں جو لکھا ہے زمانے بھر نے

    لکھنے والوں کے ہر اک لفظ سے اونچا لکھوں

    سلسلہ ختم ہوا آپ پہ نبیوں والا

    آپ کو ختمِ نبوت کا وسیلہ لکھوں

    پہلے بھیجوں میں درودوں کا وظیفہ ان پر

    شان میں آپ کی پھر نعت کا مصرع لکھوں

    منزلِ راہِ ہدایت کی میں شمع لکھوں

    شان میں آپ کی شایانؔ میں کیا کیا لکھوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے