Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حسن_اخلاق پیمبر کا سراپا لکھوں

خواجہ شایان حسن

حسن_اخلاق پیمبر کا سراپا لکھوں

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    حسن اخلاق پیمبر کا سراپا لکھوں

    یعنی قرآن مقدس کو میں پورا لکھوں

    حسن بے مثل لکھوں علم کا دریا لکھوں

    آپ کو شاہ زمن شاہ مدینہ لکھوں

    نام احمد کو ہر اک نام سے افضل لکھوں

    ذات مرسل کو فرشتوں سے بھی اعلیٰ لکھوں

    ان کی باتوں سے اخوت کا سبق ملتا ہے

    ان کے اوصاف کو اوصاف حمیدہ لکھوں

    سب بھکاری ہیں ترے در کے تو شاہا سب کا

    سب غلاموں کا حضور آپ کو آقا لکھوں

    شان اقدس میں جو لکھا ہے زمانے بھر نے

    لکھنے والوں کے ہر اک لفظ سے اونچا لکھوں

    سلسلہ ختم ہوا آپ پہ نبیوں والا

    آپ کو ختم نبوت کا وسیلہ لکھوں

    پہلے بھیجوں میں درودوں کا وظیفہ ان پر

    شان میں آپ کی پھر نعت کا مصرع لکھوں

    منزل راہ ہدایت کی میں شمع لکھوں

    شان میں آپ کی شایانؔ میں کیا کیا لکھوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے