پوچھا کہ عشق کیا ہے ہم نے کہا حسین
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا۔عراق)
پوچھا کہ عشق کیا ہے ہم نے کہا حسین
غم کس کے نام کا ہے ہم نے کہا حسین
تم ذکر کربلا سے روتے ہو کس لئے
دل میں تمہارے کیا ہے ہم نے کہا حسین
کہنے لگے وہ ہم سے کیا ہو گیا ہے تم کو
رنگ کس کا چڑھ گیا ہے ہم نے کہا حسین
دل کے ہر اک ورق پر لکھا حسین دیکھا
کیا روح کی غذا ہے ہم نے کہا حسین
جو لوگ جل رہے تھے ذکر حسین سن کر
سر ان کا جھک گیا ہے ہم نے کہا حسین
راہ یزید پر جو چلتے ہیں دوزخی ہیں
جنت کی راہ کیا ہے ہم نے کہا حسین
شایانؔ ہم سے پوچھو کیا شان کربلا ہے
کیا شان کربلا ہے ہم نے کہا حسین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.