Font by Mehr Nastaliq Web

‎‎ہے حقیقی سکوں مدینے میں

خواجہ شایان حسن

‎‎ہے حقیقی سکوں مدینے میں

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    ‎‎ہے حقیقی سکوں مدینے میں

    میں بھی جاکے رہوں مدینے میں

    ‎نعت ان کی پڑھوں مدینے میں

    ‎ذکر ان کا کروں مدینے میں

    ‎سبز گنبد تھا خواب میں میرے

    میں نے دیکھا کہ ہوں مدینے میں

    ‎اب تمنا ہے بس یہی میری

    میں بھی جاکر مروں مدینے میں

    ‎لب پہ صل علی کی ڈالی ہو

    ان کی مدحت لکھوں مدینے میں

    ‎بے قراری میں کیا ہے حالِ دل

    ان سے جاکر کہوں مدینے میں

    ‎چومتا ہوں میں خاکِ در ان کی

    رب کی رحمت فزوں مدینے میں

    ‎میری قسمت اگر چمک جائے

    سانس رحمت کا لوں مدینے

    ‎اپنا گھر بار بھول کر شایانؔ

    میں بھٹکتا پھروں مدینے میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے