Font by Mehr Nastaliq Web

خدا کے دین کا شہرہ حضور آپ سے ہے

خواجہ شایان حسن

خدا کے دین کا شہرہ حضور آپ سے ہے

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    خدا کے دین کا شہرہ حضور آپ سے ہے

    ‎جہاں میں نام خدا کا حضور آپ سے ہے

    ‎چراغِ خانۂ کعبہ حضور آپ سے ہے

    ‎ہر ایک دل میں اجالا حضور آپ سے ہے

    ‎ہزار رنگ کے رشتے ہیں اس زمانے میں

    ‎وفا کا اصل تقاضا حضور آپ سے ہے

    ‎جہاں میں روشنی پھیلی ہے جس کے جلنے سے

    ‎ضیائے شمعِ مدینہ حضور آپ سے ہے

    ‎زمیں میں چاند میں سورج میں کہکشاؤں میں

    ‎خدا کے ذکر کا نغمہ حضور آپ سے ہے

    ‎دلوں میں آپ کے آنے سے قبل نفرت تھی

    ‎دلوں میں پیار کا جذبہ حضور آپ سے ہے

    ‎یہی تو فخر کا باعث ہے آپ کے شایانؔ

    ‎زباں پہ نعت کا جلوہ حضور آپ سے ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے