Font by Mehr Nastaliq Web

خدا کی شان یہ رتبہ ہے فاطمہ کے بغیر

خواجہ شایان حسن

خدا کی شان یہ رتبہ ہے فاطمہ کے بغیر

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان خاتون قیامت حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)

    خدا کی شان یہ رتبہ ہے فاطمہ کے بغیر

    نبی کا دین ادھورا ہے فاطمہ کے بغیر

    ہیں جس کی منزلیں صبر و رضا وفا داری

    کہاں یہ راستہ ملتا ہے فاطمہ کے بغیر

    پڑھا تو راز کھلا ہے کہ نامکمل سی

    شریعتوں کی یہ دنیا ہے فاطمہ کے بغیر

    ہر ایک طرح سے ناقص ہے تربیت اس کی

    علی کی ذات جو سمجھا ہے فاطمہ کے بغیر

    شہادتوں کے مراتب ہوں یا سخاوت ہو

    ہر ایک جزبہ ادھورا ہے فاطمہ کے بغیر

    حقیقت نہ جو منسوب ہو تو تاریخ میں

    وہم ہے کھیل ہے تماشہ ہے فاطمہ کے بغیر

    خلا میں رک گئی شایانؔ اس کی ہر چاہت

    خدا سے جس نے بھی مانگا ہے فاطمہ کے بغیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے