اعلیٰ علی کی شان ہے رتبہ علی کا ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان امیرالمؤمنین حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
اعلیٰ علی کی شان ہے رتبہ علی کا ہے
ہر سمت دو جہان میں چرچا علی کا ہے
تشنہ لبوں کے واسطے دریائے علم تھے
درجہ یوں اہل علم میں اعلیٰ علی کا ہے
سرکارِ کائنات کے داماد ہیں وہی
بے مثل اس جہان میں شجرہ علی کا ہے
عید غدیر یعنی کہ عشاق کی ہے عید
مولا نبی ہیں جس کے، وہ منگتا علی کا ہے
ہم سب تو بس غلام ہیں، مولا تو ہیں علی
مولا جو ہم سبھی کا ہے، مولا علی کا ہے
عشاقِ اہل بیت ہی جنت میں جائیں گے
فرمان ہے نبی کا یہ وعدہ علی کا ہے
لکھوں میں ان کی شان میں شایانِؔ شان کیا؟
ہر شعر میرا دیکھیے صدقہ علی کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.