نبی کے صدقے عنایت علی کی ملتی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان امیرالمؤمنین حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
نبی کے صدقے عنایت علی کی ملتی ہے
نصیب والوں کو چاہت علی کی ملتی ہے
ہر اک ولی کو ولایت علی کی ملتی ہے
قلندروں کو امامت علی کی ملتی ہے
علی سے ملتی ہے مومن کو بندگی کی ادا
منافقوں کو عداوت علی کی ملتی ہے
حرام ذادوں کو عشقِ علی سے کیا مطلب
حلال ذادوں کو نسبت علی کی ملتی ہے
نبی کے دین پہ کردو نثار جانوں کو
مثال بن کے شہادت علی کی ملتی ہے
قطب کو غوث کو ابدال کو زمانے میں
مقدروں سے عقیدت علی کی ملتی ہے
اسی کو ملتی ہے شایانؔ علم کی دولت
وہ جنکے سینوں کو الفت علی کی ملتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.