جدھر دیکھا ادھر جلوہ_نمائی غوث_الاعظم کی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
جدھر دیکھا ادھر جلوہ نمائی غوث الاعظم کی
ہمیں قسمت سے حاصل رہنمائی غوث الاعظم کی
محمدؐ مصطفیٰ کی آل میں ہے آپ کا شجرہ
فرشتے کیا خدا تک ہے رسائی غوث الاعظم کی
اسے محشر کے دن کی بھی شفاعت ہو گئی حاصل
جسے بغداد چاہت کھینچ لائی غوث الاعظم کی
سفر میں ڈاکوؤں کو صاحب ایمان کر ڈالا
یہ کم سن عمر میں تھی پارسائی غوث الاعظم کی
کرشمہ آپؐ کا مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں
یہی تاریخ میں ہے آشنائی غوث الاعظم کی
خدا دنیا کی آفت سے انہیں محفوظ رکھتا ہے
جنہوں نے گیارہویں دل سے منائی غوث الاعظم کی
مہکتا ہے مرے گھر کا چمن شایانؔ دنیا میں
مرے دل میں کلی جو مسکرائی غوث الاعظم کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.