Font by Mehr Nastaliq Web

میزباں اللہ خود ذیشان ہے معراج میں

خواجہ شایان حسن

میزباں اللہ خود ذیشان ہے معراج میں

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    میزباں اللہ خود ذیشان ہے معراج میں

    ایک نورانی بشر مہمان ہے معراج میں

    خلد کو کر دی گئ اس واسطے آراستہ

    ختمِ مرسل بولتا قران ہے معراج میں

    حور و غلمان و ملک سب کی زباں پر ہے یہ گیت

    نورِ اقدس مصطفیٰ کی شان ہے معراج میں

    جو محمد کا نہیں وہ میرا ہوسکتا نہیں

    جانبِ اللہ یہ اعلان ہے معراج میں

    بخش دوں گا تیری امت اے میرے پیارے نبی

    عرش پر اللہ کا فرمان ہے معراج میں

    خود شفاعت مصطفیٰ فرمایں گے روزِ جزا

    ہم گنہگاروں پہ یہ احسان ہے معراج میں

    ذات پر شایانؔ جس کی خود خدا بیھجے درود

    جلوہ گر وہ ہاشمی پہچان ہے معراج میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے