Font by Mehr Nastaliq Web

میرے دل میں ہے اجالا حیدری افکار کا

خواجہ شایان حسن

میرے دل میں ہے اجالا حیدری افکار کا

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    میرے دل میں ہے اجالا حیدری افکار کا

    چرخ پر چمکا ہے تارا حیدری افکار کا

    ظلمتوں کے دور میں حق کی صدا نامِ علی

    ہر جگہ ہے بول بالا حیدری افکار کا

    عدل کا میزان ہے اور صبر کا پرچم ہے وہ

    چاہیے ہم کو سہارا حیدری افکار کا

    اہلِ باطل کی صفوں میں لا الہ پڑھتا ہے جو

    ہے وہی زندہ حوالہ حیدری افکار کا

    علم کا دریا بہایا حیدر کرار نے

    آج بھی روشن ہے رستہ حیدری افکار کا

    مردِ مؤمن کو سکھایا جس نے جینے کا ہنر

    ہے یہ نورانی اثاثہ حیدری افکار کا

    تخت و تاج و زر کو اس نے اپنے قدموں میں رکھا

    خوب ہے شیوہ نرالا حیدری افکار کا

    حلم کے، تقویٰ کے جرات کے مضامیں دیکھیے

    اک مکمل ہے رسالہ حیدری افکار کا

    دل میں تقویٰ ہاتھ میں شمشیر حق تھی برہنہ

    یوں ہوا باطل پہ غلبہ حیدری افکار کا

    کربلا میں ابنِ حیدر کی شہادت کے سبب

    اب تلک بٹتا ہے صدقہ حیدری افکار کا

    جو مرے دل کو بدل دے فکر کو زندہ کرے

    ایسا ہے شایانؔ سایہ حیدری افکار کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے