ہے فرق ایسا کون سا دونوں کے بیچ میں
ہے فرق ایسا کون سا دونوں کے بیچ میں
پردہ ہے صرف میم کا دونوں کے بیچ میں
آپس میں دونوں نور ملے اس کمال سے
باقی رہا نہ فاصلہ دونوں کے بیچ میں
حق نے کہا ہے اور قریب آئیے حبیب
اک ایسا ربط خاص تھا دونوں کے بیچ میں
اے عقل نا تمام مری بات مان لے
بھولے سے تو کبھی نہ جادونوں کے بیچ میں
ذوقِ نظر ہو زعم خرد ہو کہ نازِ علم
جو بھی گیا وہ کھو گیا دونوں کے بیچ میں
جس کی سمجھ میں آیا زباں بند ہو گئی
ہے ایسا کچھ معاملہ دونوں کے بیچ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.