نہ ہوتا گر فروغ نور پاک رحمتِ عالم
Page-14
نہ ہوتا گر فروغ نور پاک رحمتِ عالم
نہ ہوتی خلقتِ آدم نہ گلزارِ جناں پیدا
شہِ لولاک کے باعث حبیب پاک کے باعث
جناب حق تعالیٰ نے کئے کون و مکاں پیدا
جمال و حسن میں رعنا کمال و خلق میں یکتا
کوئی پیدا ہوا ایسا نہ ہووے گا یہاں پیدا
رسول اللہ کے خاطر کیے جن و بشر حاضر
بنایا ماہ انجم کو کیے ہیں بحر و کاں پیدا
انہیں کے واسطے آدم انہیں کے واسطے حوا
انہیں کے واسطے کافی کئے کون و مکاں پیدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.