قیامت کا منظر ہے میدانِ محشر
قیامت کا منظر ہے میدانِ محشر
نگوں سار بندے تمام آ رہے ہیں
شفاعت کو محشر میں داور سے سب کی
پیمبر علیہ السلام آ رہے ہیں
شہیدوں سے ملنے کو ساقیٔ محشر
لیے ساتھ کوثر کے جام آ رہے ہیں
گرے زیست میں تھے جو اشکِ ندامت
فنا میں بہت اب وہ کام آرہے ہیں
کسی کی نگاہِ کرم سے کشوریؔ
قوافی زباں پر تمام آ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.