کسی شب خواب میں جلوہ دکھا دو یا_رسول_اللہ
کسی شب خواب میں جلوہ دکھا دو یا رسول اللہ
مری سوئی ہوئی قسمت جگا دو یا رسول اللہ
گناہ میرے خدا سے بخشوا دو یا رسول اللہ
مری بگڑی ہوئی باتیں بنا دو یا رسول اللہ
ابھی تو آپ کے سودائیوں کو ہوش آ جائے
جو اپنے گیسوئے مشکیں سنگھا دو یا رسول اللہ
کرم کر دو شہید کربلا کی پیاس کا صدقہ
مجھے دیدار کا شربت پلا دو یا رسول اللہ
اگر آنکھیں مری دیدار کے قابل نہیں آقا
مجھے آواز ہی اپنی سنا دو یا رسول اللہ
ابوبکر و عمر و عثمان و علی کے عشق کا صدقہ
عمرؔ کو درد فرقت کی دوا دو یا رسول اللہ
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 178)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.