Font by Mehr Nastaliq Web

بیاں کیا ہو جناب مصطفیٰ کا

لالہ مدن لال ساحر

بیاں کیا ہو جناب مصطفیٰ کا

لالہ مدن لال ساحر

بیاں کیا ہو جناب مصطفیٰ کا

یہاں دم بند ہے عقلِ رسا کا

نہیں ہے خوف کچھ روزِ جزا کا

وسیلہ ہے مجھے خیرالوریٰ کا

نظر جب آ گئے گیسوئے مشکیں

کھچا آنکھوں میں نقشہ والضحیٰ کا

ہوئی ہے شان میں واللیل نازل

یہ ہے وصف آپ کی زلفِ دوتا کا

رکھے بندہ فقط مولیٰ پہ تکیہ

یہی مطلب ہے تسلیم و رضا کا

مدینہ کی زمیں ہو اور ساحرؔ

درِ والا پہ ہو مسکن گدا کا

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے