Font by Mehr Nastaliq Web

نائبِ غوث الوریٰ ہیں سیدی قمر الہدیٰ

لیاقت مہدی

نائبِ غوث الوریٰ ہیں سیدی قمر الہدیٰ

لیاقت مہدی

MORE BYلیاقت مہدی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت شاہ قمرالہدیٰ قادری (پنڈ-شیخ پورہ)

    نائبِ غوث الوریٰ ہیں سیدی قمر الہدیٰ

    نور چشمِ مصطفیٰ ہیں سیدی قمر الہدیٰ

    جس پہ چل کے منزلِ مقصود تک پہنچیں گے ہم

    ہاں! وہ حق کا راستہ ہیں سیدی قمر الہدیٰ

    جب یہ چشتی رنگ میں آتے ہیں تو لگتا ہے یوں

    مظہرِ خواجہ پیا ہی سیدی قمر الہدیٰ

    صبر و قربانی کا جذبہ ان میں آخر کیوں نہ ہو

    آلِ شاہِ کربلا ہیں سیدی قمر الہدیٰ

    حق و باطل جس میں اپنا اپنا چہرہ دیکھ لے

    دین کا وہ آئینہ ہیں سیدی قمر الہدیٰ

    جس کو چاہیں رنگِ عشق مصطفیٰ میں رنگ دیں

    عاشقِ رنگیں ادا ہیں سیدی قمر الہدیٰ

    کیوں نہ مہدیؔ کی جبینِ شوق سجدہ ریز ہو

    مصطفیٰ کا نقشہ پا ہیں سیدی قمر الہدیٰ

    مأخذ :
    • کتاب : Tajalliyat-e-Qamar (Pg. 189)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے