شش جہت میں روشنی ان کے رخِ زیبا کا رنگ
شش جہت میں روشنی ان کے رخِ زیبا کا رنگ
چاندنی ہو کر خجل دیکھے شہِ بطحا کا رنگ
نور برسے دم بدم لے کر چلے خوشبو ہوا
مرکزِ تنویر و نکہت گنبدِ خضرا کا رنگ
گل بداماں ہو گئی جتنی بھی تھی بنجر زمیں
ساقیٔ کوثر نے بدلا اس طرح صحرا کا رنگ
معجزہ دیکھو ھواللہ احد کہتا ہے بت
اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا یدِ بیضا کا رنگ
چہل شب کی داستاں میں طور سینا تک سفر
عرش تک کی داستاں میں اک شبِ آسرا کا رنگ
شیفتہ تھے جان و دل سے عاشقانِ با وفا
عشق کا وہ رنگ تھا کی ہیچ تھا صہبا کا رنگ
سر خمیدہ رہ درِ آقا پہ اے مانیؔ سدا
یہ عقیدت یہ محبت ہے ترے آبا کا رنگ
- کتاب : Sadat-e-Jajneri, Part 2 (Pg. 10)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.