انبیا دھوم مچاتے ہیں کہ وہ آتے ہیں
قدسیاں مژدہ سناتے ہیں کہ وہ آتے ہیں
آمد آمد کی خبر سن کے حسینانِ فلک
کیسا جنت کو سجاتے ہیں کہ وہ آتے ہیں
کہیں حوروں کے پر رے اور کہیں غلماں کے ہجوم
راہ میں پلکیں بچھاتے ہیں کہ وہ آتے ہیں
دیکھ کر شہ کی سواری کو ملائک باہم
یوں اشاروں سے بتاتے ہیں کہ وہ آتے ہیں
ہے جو زوّاروں کی کثرت تو فلک پر جبریل
بھیڑ رستے سے ہٹاتے ہیں کہ وہ آتے ہیں
آج مشتاقوں کا حضرت کے ہی مداحؔ یہ حال
گل سے پھولے نہ ستاتے ہیں کہ وہ آتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.