کانِ عرب سے لعل نکل کر تاج بنا سرداروں کا
کانِ عرب سے لعل نکل کر تاج بنا سرداروں کا
مہاراجہ کشن پرساد شادؔ
MORE BYمہاراجہ کشن پرساد شادؔ
کانِ عرب سے لعل نکل کر تاج بنا سرداروں کا
نام محمد اپنا رکھا سلطان بنا سرکاروں کا
باندھ کے سر پر سبز عمامہ کاندھے یہ رکھ کر کالی کملیا
ساری خدائی اپنی کی مختار بنا مختاروں کا
بو بکر عمر عثمان علی تھے چار عناصر ملت کے
کثرت وحدت میں ہے جیسے ہے حال بھی ان چاروں کا
امی گو ان کو کہتے تھے تھے عم لدنی کے عالم
ہاں راز بھرا تھا سینہ میں قرآن کے تیسوں پاروں کا
بادۂ عرفاں دیتا ہے ساقی وحدت کے میخانہ سے
شادؔ مقدر فضل سے جاگ اٹھا میخواروں کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.