سازگار اپنا زمانہ ہوگیا
سازگار اپنا زمانہ ہو گیا
ہند سے طیبہ کو جانا ہو گیا
دفن یثرب میں ہوا لاشہ مرا
اب مسافر کا ٹھکانا ہو گیا
بت پرستی اب کہاں باقی رہی
اس کو چھوڑے اک زمانہ ہو گیا
کفر چھوڑا پی کے مے توحید کی
رنگ شاداب عاشقانہ ہو گیا
- کتاب : نعت کے چند شعرائے معتقدین (Pg. 121)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.