Font by Mehr Nastaliq Web

کیونکر ہو نعت سرور عالی جناب کی

مہاراجہ کشن پرساد شادؔ

کیونکر ہو نعت سرور عالی جناب کی

مہاراجہ کشن پرساد شادؔ

MORE BYمہاراجہ کشن پرساد شادؔ

    کیوں کر ہو نعت سرور عالی جناب کی

    ذرے سے مدح کیا ہوا بھلا آفتاب کی

    بعد خدا ہے آپ ہی کی ذات مستطاب

    وہ شان ہے ہمارے رسالت مآب کی

    احمد شہ لولاک شہ عرش نشیں ہیں

    دریائے شریعت کے وہی در ثمیں ہیں

    کیا نعت بھلا شاد ادا مجھ سے ہو ان کی

    دنیا کے وہ سردار وہی سرور دیں ہیں

    جلد آئے میرے واسطے اے دن مولیٰ

    جاؤں میں ہند سے سوئے بطحا

    اور روضہ پہ جاکر کہوں بادل شاد

    یا سید مکی مدنی صل علیٰ

    نعلین رسول چتر شاہی میرا

    سرتاج یہ تاج کج کلاہی میرا

    میں حمد خدا و نعت گوئی سے ہوں شادؔ

    ہو خاتمہ بالخیر الٰہی میرا

    میخوار ترے عشق کے ہر دم رہیں مست

    مستی ہو نہ کم ان کی طبیعت نہ ہو پست

    خم منہ سے لگا رہے ترے مستوں کے

    اے ساقیٔ کوثر ہو یہی بند و بست

    مأخذ :
    • کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 57)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے