اے راحتِ قلب و جان علی سلطان الہند غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
اے راحتِ قلب و جان علی سلطان الہند غریب نواز
مقبولِ خدا محبوب نبی سلطان الہند غریب نواز
اے کاشفِ سرِ ما اوحیٰ اے واقف رازِ او ادنیٰ
مقصود الانسانِ سری سلطان الہند غریب نواز
میں ہیچ مداں کیا وصف لکھوں کیا مدح میں تری لب کھولوں
چھوٹا ہے منہ اور بات بڑی سلطان الہند غریب نواز
ایسا نہ ہو یہ جان مضطر کر جائے تری فرقت میں سفر
ابتر ہے بہت حالت میری سلطان الہند غریب نواز
گو ہجر میں دل کے ہوں ٹکڑے یا جان حزیں تن سے نکلے
راضی ہیں رضا پر جو مرضی سلطان الہند غریب نواز
ساکت ہوا جس نے ذکر سنا بے ہوش ہوا جس نے دیکھا
وہ حسن بشان بوالعجبی سلطان الہند غریب نواز
مضطر ہے جگر بیتاب ہے جی کس سے کہوں کون سنے میری
اب تم سے ہے میری آس لگی سلطان الہند غریب نواز
اے مہیطِ فیضِ ذاتِ احد دے مظہر انوارِ احمد
دکھلا دو مجھے صورت اپنی سلطان الہند غریب نواز
محفوظؔ جو چاہے اپنا بھلا غافل نہ رہا کر تو اصلا
ہر وقت رکھا کر ورد یہی سلطان الہند غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.