چل گیا اسمِ محمد کا وہ جادو دل میں
چل گیا اسمِ محمد کا وہ جادو دل میں
پا لیا جس نے ہر اک جذبے پہ قابو دل میں
نامِ احمد کا جو چرچا ہوا ہر سو دل میں
دردِ دل بیٹھ گیا اٹھ کے دو زانو دل میں
آج اوصافِ نبی اس کو کرنا ہے رقم
خود جھکا جاتا ہے تعظیم میں رہ رہ کے قلم
صرف اسلام ہی کا تو نہیں تو پیغمبر
تیرا احسان ہے ہر قوم پہ ہر ملت پر
بخدا تونے رہِ راست دکھائی اٹھ کر
تیرا ممنون ہے دنیا کا ہر اک فرد بشر
کیوں نہ دنیا ہو ثنا خواں تری اے پاک رسول
پاک دل پاک نفس پاک روش پاک رسول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.