Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زہے تقدیر ایوانِ محمد

ماہر دہلوی

زہے تقدیر ایوانِ محمد

ماہر دہلوی

MORE BYماہر دہلوی

    زہے تقدیر ایوانِ محمد

    کہ ہیں جبریل دربانِ محمد

    ہے دشمن آپ کا دشمن خدا کا

    پیامِ حق ہے قرآنِ محمد

    فلک تو اپنی رفعت بھول جاتا

    جو ملتا تجھ کو دامانِ محمد

    جنہیں ہم چاند سورج جانتے ہیں

    وہ ہیں اک مظہرِ شانِ محمد

    فرشتوں کے بھی جھکتے ہیں جہاں سر

    اسے کہتے ہیں ایوانِ محمد

    بہاریں جس پہ ہوتی ہیں تصدق

    وہی تو ہے گلستانِ محمد

    جسےدھوکے سے سب کہتے ہیں خورشید

    ہے عکسِ حسنِ تابانِ محمد

    ولادت کی خوشی، اللہ اکبر

    بنی دنیا، خیابانِ محمد

    فرشتے جن کی عظمت سے مؤدب

    کچھ ایسے ہیں غلامانِ محمد

    شہیدِ ظلم دشتِ کربلا میں

    ہوئے ہیں نوجوانانِ محمد

    یہ میری نعت کا رتبہ ماہرؔ

    بنا ہوں میں بھی حسانِ محمد

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے