ابو بکر صدیق جانِ صداقت
دلچسپ معلومات
منقبت در شان امیرالمؤمنین حضرت ابو بکر صدیق (مدینہ منورہ-سعودی عرب)
ابو بکر صدیق جانِ صداقت
وہ پُر نور صورت، وہ پاکیزہ سیرت
وہ خود ذات سے اپنی خیر و سعادت
اور اس پر رسولِ خدا کی رفاقت
وہ نیکی کی عادت وہ خلق و مروت
وہ سادہ طبیعت وہ سنجیدہ فطرت
جبیں اتنی روشن کہ قرآں کی آیت
برستی گھٹائیں کہ دستِ سخاوت
وہ قرآن پڑھتے ہوئے اشک باری
وہ راتوں کی تنہائیوں میں عبادت
مشیر ان کے فاروق و عثمان و حیدر
وہ بارِ امامت، وہ دورِ خلافت
وہ ایماں سراپا، یقینِ مجسم
نبی کی رسالت کی پہلی شہادت
خدا ان سے راضی، وہ راضی خدا سے
نبی نے بھی جنت کی دی تھی بشارت
سیاست مگر عینِ منشاء یزداں
دماغوں پہ قبضہ، دلوں پہ حکومت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.