ہے ظلم کی شکست صداقت حسین کی
دلچسپ معلومات
مناقب در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
ہے ظلم کی شکست صداقت حسین کی
انسانیت کی فتح عزیمت حسین کی
اس بات پر گواہ خدا اور رسول ہیں
ایماں کی ہے دلیل محبت حسین کی
قرآن کے ورق کی طرح بے مثال ہیں
صورت حسین کی ہو کہ سیرت حسین کی
اس شانِ فقر پر تو نچھاور ہیں تخت و تاج
ہے آج تک دلوں پہ حکومت حسین کی
شاعر بھی کیا کہے کوئی ذاکر بھی کیا بتائے
دوشِ نبی سے پوچھیے عظمت حسین کی
ایمان اور یقین کی دولت کے باوجود
ہر دور میں رہی ہے ضرورت حسین کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.