درود اس پر کہ جس کا نام تسکین دل و جان ہے
درود اس پر کہ جس کا نام تسکین دل و جان ہے
درود اس پر کہ جس کے خلق کا تفسیر قرآن ہے
درود اس پر کہ جس کی بزم میں قسمت نہیں سوتی
درود اس پر کہ جس کے ذکر سے سیری نہیں ہوتی
درود اس پر تسبم جس کا گل کے مسکرانے میں
درود اس پر کہ جس کا فیض ہے سارے زمانے میں
درود اس پر کہ جس کا تذکرہ عین عبادت ہے
درود اس پر کہ جس کی زندگی رحمت ہی رحمت ہے
درود اس پر کہ جو تھا صدر محفل پاک بازوں میں
درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں
درودد اس پر مکین گنبد خضرا جسے کہیے!
درود اس پر شب معراج کا دولہا جسے کیے
درود اس پر جسے شمع شبستان ازل کہیے
درود اس پر اد کا بزم کا جس کو کنول کہیے
درود اسپر بہار گلشن عالم جس کہیے
درود اس ذات پر فخر بنی آدم جسے کہیے
رسول مجتبیٰ کہیے محمد مصطفیٰ کہیے
وہ جس کی دع ما کدر خذ ما صفا کہیے
درود اس پر کہ جو ماہر کی امیدوں کا ملجا ہے
درود اس پر کہ جس کا دونوں عالم میں سہارا ہے
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 70)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.