Font by Mehr Nastaliq Web

اے شہنشاہِ تغزل اے امام فکر و فن

ماہر القادری

اے شہنشاہِ تغزل اے امام فکر و فن

ماہر القادری

MORE BYماہر القادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)

    اے شہنشاہِ تغزل اے امام فکر و فن

    تیرے شعروں کی روانی موجۂ گنگ و جمن

    اللہ اللہ تیری غزلوں کا مزاجِ رنگ و بو

    جس طرح غنچے کنول کے جیسے گلہائے سمن

    تیرا لہجہ نغمگی کی روح، موسیقی کی جان

    لفظ و معنیٰ کی جوانی تیرا اندازِ سخن

    سعدی و حافظ کی صف کے شاعرِ شیریں نوا

    تو کہ اپنی ذات سے تھا فارسی کی انجمن

    بس ترے خوانِ کمال شعر کے زلّہ رُبا

    رند ہو یا پارسا ہو، شیخ ہو یا برہمن

    امتزاجِ شعر و نغمہ، ربطِ آہنگ و نوا

    ہے اسی فن کی بدولت اتحادِ جان و تن

    کہہ مکرنی ہو پہیلی ہو کہ ہوں وہ لوک گیت

    طفلِ اردو کو پہنا یا تو نے پہلا پیرہن

    تو ہے خود اپنی جگہ شعر و سخن کی روشنی

    جگمگا اٹھے ترے افکار سے کوہ و دمن

    ندرتِ لفظ و بیاں بھی، جدتِ تخئیل بھی

    ہے سلاست میں نزاکت سادگی میں بانکپن

    موجدِ عشاق اے نغمہ نواز و نغمہ گر

    راگنی دیوی نے خود آکر چھوئے تیرے چرن

    صاحبِ فکرِ رسا اے شاعرِ شیریں نوا

    ہر غزل کا تیری مطلع صبح کی پہلی کرن

    تیری پُر گوئی کی مل سکتی نہیں شاید مثال

    شعر خود ہوتے تھے موزوں ارتجالاً دفعۃَ

    بحرِ عرفاں کے شناور، صاحبِ حال و مقام

    تیرے دم سے لہلہا اٹھا طریقت کا چمن

    آمدم دربار گاہت نغمہ سنج و مدح خواں

    ہدیۂ از من بگیر اے خسروِ ملک سخن

    مأخذ :
    • کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 17)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے